اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حکومت بڑی تیزی سے ملک کا نقصان کر رہی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کا فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی جماعتیں مل کر سینیٹ میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو کے نام پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، وہ جمہورت کے اتحادی ہیں، صادق سنجرانی کو چاہیے کہ وہ خود ہی استعفیٰ دے دیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ حکومت بڑی تیزی سے ملک کا نقصان کر رہی ہے، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، عوام کے ووٹ پر اعتماد ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔مبینہ ویڈیو سکینڈل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جج کو ہٹانے کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ ہو۔ غلط فیصلوں کے ذریعے اگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔