اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شہباز شریف نےزرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچا رہی ہے، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی، لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا شاہد خاقان صاحب! شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا، دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا، 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے۔