اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,275FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انضمام الحق نے استعفے کا اعلان کر دیا

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاکہ 16 رکنی ٹیم میں حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہوتا ہے، کسی اور عہدے کی پیشکش ہوئی تو قبول کروں گا، بورڈ کی طرف سے ابھی تک کوئی پیشکش نہیں ہوئی، ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، بدقسمتی سے ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوئی، کرکٹر ہوں، کرکٹ میرا پیشہ اور محبت ہے، ٹیم بہت اچھی تھی، قسمت نے ساتھ نہیں دیا، فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو پاکستان نے ہرایا۔ٹورنامنٹ کے آخر میں وکٹیں مشکل ہوگئی تھیں، ماہرین نے پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں میں شامل کیا تھا۔
امام الحق سے متعلق سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا گزشتہ 3 سال میں ہمارے بہترین اوپنرز میں سے فخر زمان ہیں، کپتان کسے ہونا چاہیے کسے نہیں یہ میرا نہیں بورڈ کا کام ہے اس میں نہیں بولنا چاہتا، ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کی اوسط عمر 23 سال ہے جو 10 سال تک ملک کی خدمت کرسکتے ہیں۔ امام الحق کے معاملے پر لوگوں نے بہت باتیں کیں، آسٹریلیا کیخلاف آسان میچ ہار جانے پر افسوس ہے، کھلاڑیوں سمیت کوچنگ سٹاف نے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔