اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ ،چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب

قومی احتساب بیورونے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور عبدالعزیز کو 31 جولائی کو طلب کرلیا ہے، نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں تمام افراد کو تفتیش کے لیے طلب کیاگیا ہے۔
خیال رہے کہ مریم نوازاس سے پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں،5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 برس قید کی سزا سنائی تھی جب کہ نیب ریفرنسزمیں باربار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسین اورحسن نواز کو اشتہاری قراردے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کردیے ہیں۔