دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اسلامی عسکری اتحادکا سیمینار کا انعقاد

پاکستان سفارت خانے الریاض کے ترجمان مدثر چیمہ کے مطابق سعودی عرب میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ آفس میں دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے سمینار منعقد ہوا جس میں پندرہ مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی پاکستان سے اسلام آباد انسی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کے ڈاریکٹر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ خان ھشام بن صدیق نے شرکت کی سعودی دارلحکومت ریاض میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والے سمینار کی صدارت عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کی۔ اس موقعہ پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل ریٹائرڈ خان ھشام بن صدیق نے شرکاء کو پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ اور کامیابی کے حوالے سے آگاہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف تجربات سے آگاہ کیا انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والی کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا کہ کس طرح پاکستان آرمی نے عوامی حمایت کے ذریعے اور پیشہ ورانہ مہارت اختیار کرتے ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا.

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

3 + 1 =