اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

منشیات کا کاروبار کرتا تھا،رانا ثناء اللہ کا اعتراف

انسداد منشیات فورس کی جانب سے گزشتہ روز عدالت میں چالان جمع کرایا گیا۔انٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے تفتیشی افسر کو دیے گئے بیان میں منشیات کا کاروبار کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔اے این ایف کے چالان کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں مقامی افغانوں سے نارکوٹکس لے کر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو اسمگل کرتا تھا۔
دوسری جانب لیگی رہنما رانا ثناء کے وکیل جاوید اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اُن کے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔