اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاک امریکہ تعلقات : وزیراعظم کےدورہ میں اب ڈو مور کا ذکر کہیں نہیں ہوا

دفتر خارجہ میں میڈیا نمائندوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادھو کو قونصلر رسائی دینے کے لیے کام جاری ہے اور انہیں قونصلر رسائی دے دی جائے گی۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین سمیت کئی افراد کو شہید کیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارت بھی کشمیر کو ایک تنازع تسلیم کرتا ہے چاہے ایک بند کمرے میں ہی کیوں نہ کرے۔ پاکستان اور بھارت کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں لیکن بھارت بات چیت کی طرف آنے کو تیار ہی نہیں ہے۔بھارت کو کشمیر کے لیے پختہ سوچ اپنانا ہوگی۔
وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی دورے میں ڈو مور کا ذکر کہیں نہیں ہوا بلکہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات ازسر نو شروع ہوئے ہیں۔وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنی ثالثی کی خدمات پیش کیں جب کہ وزیر اعظم پاکستان نے صدر ٹرمپ کے جذبے کو سراہا۔