اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نوازشریف سے جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی

لاہور(نیوز الرٹ) سابق وزیر اعظم میاں‌ نوازشریف سے جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی.تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بی کلاس کی دیگرسہولتیں بھی واپس لی جائیں گی.محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیر اعطم سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت لے لی گئی ہے.موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں محکمہ داخلہ، پنجاب کا ایک اجلاس بھی ہوا تھا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن کے الزام میں قید تمام افرد سے بی کلاس کی سہولیات واپس لی جائیں گے.واضح رہے کہ میاں نواز شریف کرپشن کیسز میں مجرم ثابت ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورے امریکا کے موقع پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ وطن واپس جا کر اسے سی نکلوائیں گے.انھوں نے نام لیے بغیر کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں‌ سے سہولیات واپس لی جائیں گے.