اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اب پاک امریکہ تعلقات میں پیشرفت کا وقت آ گیا ہے

امریکہ کے محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ میں ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات انتہائی اہم تھی، دونوں رہنماوں کے درمیان خطے سے متعلق اہم امور زیر غور آئے جبکہ مجموعی طور پر مذاکرات مثبت اور کامیاب رہے۔ وزیراعظم عمران کی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ اب پاک امریکہ تعلقات میں پیشرفت کا وقت آ گیا ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں امریکہ کی نیت پرشک نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں امریکا نےافغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے جبکہ نیٹو فورسز نے بھی قربانیاں دیں تاہم خطےمیں امن کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔