اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانی فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ آئٹم سانگ کے بغیر فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کرسکتی میں اس بات کی مکمل طور پر مخالفت کرتی ہوں لیکن آئٹم سانگ کے خلاف نہیں ہوں۔سارہ خان نے کہا کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کے لیے اچھا اسکرپٹ، جاندار اداکاری، ہدایت کاری کا ہونا معنی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئٹم سانگ پر ڈانس کرتے ہوئے کسی خاص قسم کا طریقہ استعمال کرنا اور آئٹم نمبر ہی ہوگا تو میں اچھی اداکارہ بن سکتی ہوں اور دوسرے ممالک جاکر کام کرسکتی ہوں تو میں اس بات کو صحیح نہیں سمجھتی ہوں۔سارہ خان نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا، پاکستانی فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔