اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیرسندھ سید ناصر حسین شاہ کاکہناہےکہ بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ان واقعات پر پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے کہ ہم پاک فوج اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہمارے اداروں نے بہت سی قربانیاں دی ، محنت اور کوششوں کے بعد امن قائم ہوا۔بہت ساری بین الاقوامی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن کی فضا برقرار رہے۔پلوامہ جیسے کئی حادثات انڈیا نے خود کراوئے اور الزامات پاکستان پر لگائے تا کہ بین الاقوامی سطح پر ہمیں بدنام کرسکے۔بھارت جارحیت دکھانے کا جواز چاہتا تھا ، اُسی کو لے کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیالیکن ہماری فوج نے بھرپور جواب دیا اور بھارتی طیارے مار گرائے اور پائلٹ گرفتار کرلیا۔
سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف اس معاملہ میں بالکل واضح ہے۔ہم پاکستان کیخلاف کوئی بات سنتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔اختلافات اپنی جگہ پر لیکن جہاں پاکستان کی سالمیت اور پاکستان کی سرحدوں کی بات ہو تو وہاں ہم سب ایک ہیں۔ہمارے وزیراعظم عمران خان بیرون ممالک میں جہاںبھی پاکستان کی بات کرینگے ہم اُن کو سپورٹ کرینگے۔