اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,609FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عوام کی حفاظت کیلئے ہر حد تک جائیں گے

واربرٹن(عثمان سندرانہ)اپنے دستیاب وسائل سے جرائم پیشہ عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔ صحافی برادری کے ساتھ مل کر علاقے سے جرائم کا خاتمہ کریں گے:ایس ایچ او تھانہ واربرٹن محمد بوٹا ڈوگر ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واربرٹن کے نئے ایس ایچ او محمد بوٹاڈوگر نے کہا ہے کہ صحافی برادری کے ساتھ مل کر علاقے سے جرائم کا خاتمہ کریں گے ۔ تھانہ واربرٹن میں ’نیوز الرٹ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تعیناتی کے دوران عوام اور پولیس کا رابطہ مضبوط ہوگا ۔ ہم عوام کی حفاظت کیلئے ہر حد تک جائیں گے ۔ واربرٹن کو کرائم فری ایریا بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ صحافیوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے ۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں ، مسائل اور جرائم کی نشاندہی کر کے ان کے حل کی راہیں ہموار کرتے ہیں ۔ اس موقع پر صحافیوں نے ایس ایچ او کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ہر مثبت کام میں پولیس کے ساتھ ہوں گے لیکن جرائم کی نشاندہی کرنے میں بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام میں اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لیے شہریوں اور تاجر برادری سے ملاقات میں ٹھیکری پہرے کے متعلق بات ہوئی ہے بہت جلد شہر اور گلی محلوں میں ٹھیکری پہروں کا انتظام ہو گا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں اور کسی بھی مشکوک افراد کے متعلق فوری اطلاع کریں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گلی محلوں میں نئے آنے والی کرایہ داروں اور بالخصوص محلوں میں نئے آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے متعلق پولیس کو مطلع کریں ۔ ایس ایچ او تھانہ واربرٹن محمد بوٹا ڈوگر نے کہا کہ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزادکے حکم کے مطابق انشاء اللہ ہر سائل کی بروقت داد رسی ہو گی اور کسی سفارش کو خاطر میں نہیں لاؤنگا ۔ میرٹ پر کام کرونگا اور بروقت انصاف دینے کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ شہریوں اور تاجر برادری نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے التماس کی کہ وہ شہر میں ہونے والی چوری ڈکیتی کی واردوتوں پر کنٹرول کریں اورشہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں ۔