اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی :مون سون کی پہلی بارش، کرنٹ لگنے سے 9 افراد جاں بحق

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریکسیو ذرائع کے مطابق ملیر میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے، بچے پانی میں کھیل رہے تھے۔اس کے علاوہ ڈیفنس، کلفٹن، گلستان جوہر اور خاموش کالونی میں بھی کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔پاپوش نگر بھی کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد جبکہ محمود آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

کراچی میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارش کی وجہ سے مرکزی شاہراؤں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جس کی نکاسی کا کام جاری ہے، شہریوں کی مدد کیلئے رینجرز بھی سڑکوں پر نکل آئی ہے۔بارش کی وجہ سے آنے والے فالٹس کے علاوہ کے الیکٹرک نے خود بھی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے حفظ ماتقدم کے طور پر مختلف علاقوں میں بجلی بند کردی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ غیر معمولی بارش کی وجہ سے تکنیکی خرابیاں پیدا ہوگئیں ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کا کام جاری ہے۔