اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چپس کا پیکٹ آدھا خالی کیوں ہوتا ہے؟

ہم میں سے اکثر افراد چپس کھاتے ہوئے سوچتے ہیں کہ یہ پیکٹ تقریباً آدھا خالی کیوں ہوتا ہے اور آدھے سے زیادہ پیکٹ میں ہوا کیوں بھری گئی ہوتی ہے۔بعض اوقات ہم سوچتے ہیں کہ شاید یہ بھی صارفین کو لوٹنے کا ایک طریقہ ہے کہ بڑا پیکٹ دکھا کر زیادہ قیمت وصول کی جائے لیکن جب اسے کھولا جاتا ہے تو اس کی تہہ میں کہیں تھوڑے سے چپس نظر آجاتے ہیں۔اس حرکت کا مقصد دراصل صارفین کو بہترین شے پہنچانا ہوتا ہے۔
چپس پیکٹ کے خالی حصے میں نائٹروجن گیس بھری جاتی ہے جس سے چپس محفوظ اور تازہ رہتے ہیں۔ نائٹروجن گیس کی عدم موجودگی میں آکسیجن پیکٹ میں آلو اور تیل کو خراب کرسکتی ہے۔پیکٹ میں ہوا بھری ہونے کی وجہ سے چپس ٹوٹنے سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور آپ خستہ چپس کھا پاتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ہر پیکٹ میں اوسطاً 43 فیصد ہوا بھری جاتی ہے۔ کچھ برانڈز یہ شرح اس سے کم یا اس سے زیادہ بھی کردیتے ہیں۔