اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

حکومت کاعیدالضحیٰ پر چار چھٹیاں دینے کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

حکومت پاکستان نے عیدالضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گی۔زارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی پہلے ہی پیشگوئی کر چکے ہیں کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک عید کی چھٹیاں ہونگی جبکہ 17 اگست بروز ہفتہ سے دفاتر کھل جائیں گے۔

یہ یاد رہے کہ سرکاری نوٹیفکیشن میں 12 سے 15 اگست تک چھٹیاں دی گئی ہیں، تاہم اس سے قبل ہفتہ اور اتوار آنے سے سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئی ہیں، سرکاری ملازمین 9 اگست بروز جمعۃ المبارک ڈیوٹی کریں گے اور اس کے بعد ہفتہ سے جمعرات تک لمبی چھٹیاں ہونگی۔ تاہم حکومت نے 17 اگست بروز ہفتہ کو ورکنگ ڈے قرار دیدیا ہے۔