اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پولیس کے یوم شہداء کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹرز چکوال میں تقریب کا انعقاد

نیوز ڈیسک( محمد جابر ) کیپٹن (ر)عارف نوازخان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوسی ہدایات پر عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹرز چکوال میں یوم شھداء پولیس کا انعقاد کیا گیا۔ شھدائے پولیس چکوال کی فیملیز نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز یادگار شھداء پر سلامی سے کیا گیا.تقریب کے دوران کیپٹن (ر)عارف نوازخان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کا ویڈیو پیغام بھی حاضرین تک پہنچایا گیا۔ عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا خطاب کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ شھداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔آئی جی صاحب کے اس ویژن کو جتنی بھی پزیرائی دی جائے کم ہے.گورنمنٹ کے شکرگزار ہیں کہ جس نے شھید کی فیملی کے ایک اعلی پیکج دیا ہے ۔ہماری آئیندہ بھی خواہش ہے کہ ایسے پروگرام ہوں جہاں شھداء کی خدمات کو سراہا جائے اور انکو خراج تحسین پیش کیا جائے۔