اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ملک بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستانی شہری مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں، کراچی تا خیبر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونج اٹھے۔ ریلیوں میں نہتے کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس حوالے سے مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کیخلاف ملک بھر میں شہری مودی سرکار سے نفرت کے اظہار کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکا نے مظلوم کشمیریوں سے یکجتہی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی، مظاہرین نے بھارتی حکومت کیخلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

دوسری جانب لاہور میں بھی شہریوں نے کفن پہن کر مودی سرکار کے خلاف نفرت کا اظہار کیا، کفن پوش ریلی میں سول سوسائٹی، تاجر برادری اور دیگر تنظیموں نے شرکت کی، مظاہرین نے کفن پہن کر زمین پر لیٹ کر احتجاج کیا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھی شہریوں نے مودی سرکار سے نفرت اور مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، میرپور آزاد کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ جس میں بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد شریک تھی، ریلی میں کشمیر سے محبت اور بھارت سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔