اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,484FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کشمیر کی صورت میں ایک اور فلسطین دینے کی اجازت نہیں دیں گے

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورت میں ایک اور فلسطین دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ فلسطین ہیں نہ خطے میں اسرائیل بننے دیں گے، بچہ بچہ مودی کا مقابلہ کرے گا مگر اسے ہم اسرائیل نہیں بننے دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا ہے اور کشمیری پاکستان کے ہیں، کشمیر کی وادی میں نہتے مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، کشمیر پہلے ہی مقبوضہ تھا مودی سرکار نے خصوصی حیثیت بھی ختم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر ایک عظیم سانحہ ہے جس کا تعلق پاکستان سے ہے، مودی سرکار کے اقدام کے بعد حکومت سے پوچھتا ہوں بھارت کو کاؤنٹر کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں، آج ہمیں یہاں ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مودی سرکار نے پوری مہذب دنیا کو کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے، مودی سرکار نے امن پسندوں اور مہذب دنیا کو تھپڑ رسید کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم نے بھارت کے ساتھ گزشتہ 70 سال سے جنگ لڑی ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، مودی نے ہماری غیرت کو للکارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے لیے کام کررہے ہیں، کشمیری عوام پر مظالم ہورہے ہیں اور ہم نے افغانستان میں اسٹیج سجایا ہے، ہم امن قائم کرنے کے لیے کیا سب کچھ کررہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ صرف کشمیر کی تحریک نہیں پاکستان کا معاملہ ہے، صرف باتیں کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، ہم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔