اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تناظر میں پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں لیے جانے والے فیصلے کے تناظر میں پاکستان نے بھارتی حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ پاکستان میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلالے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکومت کو اس بات سے بھی آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان اپنے ہائی کشمنر کو بھارت نہیں بھیجے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ڈاون گریڈ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کی جگہ ڈپٹی ہائی کمشنر یہاں رکھا جائے گا۔قومی سلامتی کمیٹی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے، بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور تجارتی تعلقات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مسلح افواج کو چوکنا رہنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست ک و راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا تھا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔ بھارت نے اب یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے ہیں