اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیب نے مریم نوا ز کو حراست میں لے لیا،کزن یوسف عباس بھی گرفتار

نیب نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو چودھری شوگر ملز کیس میں‌ طلب کیا گیا تھا جس میں‌ عدم حاضری کی بنا پر تحویل میں لیا گیا۔دوسری کارروائی میں مریم کے کزن یوسف عباس کو بھی حراست میں‌ لے لیا گیا ہے۔
مریم نواز آج صبح اپنے والد نوازشریف کو ملنے کیلئے کوٹ لکپھت جیل آئی تھیں، جیسے ہی وہ ملاقات کر کے جیل سے باہر نکلیں انھیں نیب ٹیم نے حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب نوازشریف کے بھتیجے عباس شریف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کو نیب نے آج چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا جہاں وہ حاضر نہیں ہوئی تھیں جس پر ادارے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
یوسف عباس کو بھی تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ نیب کے وکلا مریم نواز اور ان کے کزن کے حوالے سے کیس تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ مریم نواز کی گرفتاری پر ن لیگی کارکنان نے لاہور اور اسلام آباد میں احتجاج شروع کر دیا تاہم پولیس نے صورتحال کنٹرول کئے رکھی۔