اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چاینیز اوکوپنکچر سینٹر اور اوورسیز ایسوسیشن چائنہ کی معاونت سے پاکستان اور چائنہ کے یوم آزادی کے موقع پر جشن کا اہتمام

اسلام آباد(محمد جابر ) معروف انٹرنیشنل ہسپتال نے چاینیز اوکوپنکچر سینٹر اور اوورسیز ایسوسیشن چائنہ کی معاونت سے پاکستان اور چائنہ کے یوم آزادی کے موقع پر ایک جشن کا اہتمام کیا ۔جس کا مقصد پاکستان اور چائنہ کی لازوال دوستی کو خراج تحسین پیش کرنا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں چائنہ کے کردار کو سراہنا تھا ۔اس تقریب میں چائنیز قونصلیٹ کے کونسلر شن زی چنگ،اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے وائس چیئرمین لا جائیلین اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او چوہدری ہارون نصیر جبکہ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد جمال سمیت سٹاف نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی چائنیز قونصلیٹ کے کونسلر تھے۔ اس موقع پر چاینیز قونصلیٹ کے کونسلر، معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور تعاون کو یقین بنایا گیا ۔تقریب کے اختتام پر اس تقریب اور جشن آزادی کو یادگار بنانے کے لیے کیک کاٹا گیا جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر جشن آزادی کے اس خصوصی موقع پر وطن کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔