اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بیرون ملک پاکستانی 15 اگست کو کشمیریوں کی آوازبنیں

اسلام آباد : پاکستان نے 15 اگست کو دنیا بھر میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہراحتجاج کی کال دے دی، زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی اس کال پرکشمیریوں کی آواز بنیں اور جس ملک میں ہوں بھارتی ہائی کمیشن پہنچیں۔  پاکستان نے 15 اگست یوم سیاہ کے طور منانے کی حکمت عملی تیار کرلی ، اس موقع پر حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خصوصی اپیل کی ہے، پاکستان نے 15 اگست کو دنیا بھر میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کی کال دے دی ہے۔ وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کے نام ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی15اگست کواندرون،بیرون ملک بیک وقت یوم سیاہ منارہےہیں، بیرون ملک پاکستانی اس کال پرکشمیریوں کی آوازبنیں۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا کے جس ملک میں ہوں بھارتی ہائی کمیشن پہنچیں، کسی بھی ملک یامذہب سےتعلق ہو یوم سیاہ کے احتجاج میں شرکت کریں، میں خود بھی سینٹرل لندن میں کشمیریوں کے حق میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔ معاون خصوصی نے مزید کہا 2019 کے ہٹلر مودی کو روکنے کے لئے سب کو ساتھ دینا ہوگا، اب کشمیریوں کی آواز کو کسی صورت دبنے نہیں دیں گے۔