اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

روس کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا

روس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روسی نائب مندوب دمیتری پولیانسکی نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا، میٹنگ سے پہلے آپس میں بات چیت بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سب سے رابطے بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کی میٹنگ بلا لی۔ سلامتی کونسل کی میٹنگ جمعہ کے روز ہوگی، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا۔ خط میں درخواست کی گئی تھی کہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، کشمیر پر 50 سال میں سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا۔