اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کرکٹ میں ایک اور ’’شاہد آفریدی‘‘ آ گیا

کینیڈا میں کھیلی جاری رہی گلوبل ٹی ٹونٹی کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی طرح باؤلنگ کرنے والا کھلاڑی سامنے آ گیا جس کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی۔ ہر کوئی یہ کہنے پر مجبو ہو گیا ہے کہ کرکٹ میں ایک اور ’’شاہد آفریدی‘‘ آ گیا ہے۔
بنگلہ دیش کے بیٹسمین لٹن داس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی 20 لیگ میں باؤلنگ کرنے والی کا ایکشن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی طرح ملتا جلتا ہے، جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی کہہ رہے ہیں کہ ایک اور آفریدی نے کرکٹ میں قدم رکھ دیا۔

گلوبل ٹی 20 لیگ میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں، سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اس ٹورنامنٹ میں برامپٹن وولوز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھائی جبکہ کینیڈین کھلاڑی جنید صدیقی بھی اسی ٹیم میں شامل تھے۔

گلوبل ٹی 20 کے میچوں کے دوران جنید صدیقی کو سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے سٹائل میں باؤلنگ کراتا دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے، جنید صدیقی کی عمدہ باؤلنگ اور ان کا انداز ٹویٹر پر خوب شہرت بٹور رہا ہے۔برامپٹن وولوز کی طرف سے وینکوور نائٹس کےخلاف کھیلتے ہوئے جنید صدیقی نے 23 گیندوں پر صرف 23 رنز دے کر بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔