اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چین کی کمپنی پاکستان میں کریم اور اوبر کی طرز پر براق کے نام ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی

اسلام آباد(محمد جابر ) چین کی کمپنی پاکستان میں کریم اور اوبر کی طرز پر براق کے نام ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی۔نجی ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان کے چھ شہروں میں کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔چینی کمپنی ’’ٹائم ایکسو‘‘کے چیف آپریٹنگ افسر ڈونلڈ لی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں، طبی سہولیات کے مراکز اور شادی ہالز کو ابتدائی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ گوگل پلے اسٹور سے ایک ایپ انسٹال کرکے صارفین اس سروس سے مستفید ہوسکیں گے جبکہ لوگ روز گار کمانے کی خاطر اپنے موٹرسائیکل، کار، رکشے، ٹرک اور سامان اٹھانے والی گاڑیاں بھی رجسٹر کرا سکیں گے۔کمپنی ڈرائیور حضرات کو کمائی کا 97 فیصد حصہ دے گی اور خود 2 فیصد رکھے گی۔ڈرائیورز کی کمائی کا ایک فیصد ان کی صحت اور اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لیے مختص کیا جائے گا۔