اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ریلی نکال کر یوم سیاہ منایا گیا

اسلام آباد (محمد جابر ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے باہر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سینکڑوں پاکستانی اور کشمیریوں نے ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ ریلی میں حریت رہنما عبدالحمید لون پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن نازش الطاف سمیت شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچموں کے ساتھ بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے کشمیرکی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔اس دوران مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر لہراتے ہوئے کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف اپنا غم و غصہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے باہر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جسے ایک بڑا مظاہرہ قرار دیا گیا۔ بینرز پر تحریر تھا کہ کشمیر جل رہا ہے۔ اس مظاہرے میں شرکت کے لیے دیگر کئی شہروں سے آئے لوگوں نے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرے کے دوران ہر طرف کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی آواز گونجتی رہی ۔کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف آوازاٹھائی گئی اور کشمیرکی آزادی سلب کرنے والے بھارت کو پیغام دیا گیا۔ یاد رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔