اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کوئٹہ؛ کچلاک میں بم دھماکہ،4 افراد جانبحق متعدہ زخمی

ذرائع کے مطابق کچلاک کلی قاسم خان جامع مسجد میں دھماکہ ہوا، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ دہشتگردی واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں حرکت میں آئیں اور فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔

سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچتے ہی علاقے کو سیل کر دیا جبکہ ایمبیولینسوں کی مدد سے دہشتگردی واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا نہیں بتا سکتے، دھماکا مسجد کے ممبر کے عین قریب ہوا۔ علاقے اور مسجد میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی خاص انتظامات نہیں تھے۔