اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارتی وزیر دفاع نے ٹویٹر پر نیوکلیئر حملہ کی دھمکی دے دی

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایٹمی دھماکا کرنے کی 21 ویں سالگرہ کے موقع پر دھماکے کے مقام پوکھران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم جوہری ہتھیار کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن مستقبل میں حالات کو دیکھتے ہوئے پالیسی تبدیل بھی کی جا سکتی ہے۔کسی بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکی پہلی بار نہیں دی گئی ہے بلکہ اس سے قبل بھی وزیراعظم نریندرا مودی کے ہی سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی نومبر 2016 میں ’نو فرسٹ یوز‘ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کو ایٹمی ہتھیار کے جنگ کے دوران پہلی ترجیح کے طور استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔