کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یو این اجلاس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے بھارت کے غاصبانہ اقدامات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے اپنے میڈیا پیغام میں اس رابطے کی تصدیق کی، انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ گفتگو بارہ منٹ جاری رہی، اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی، بات چیت اور رابطہ جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہےوزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے پاکستان کا چار سے رابطہ ہوگیا ہے۔ فرانسیسی صدر سے بھی رابطے کی کوشش ہے۔