اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حد سے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

شارجہ کی ایک اخباری رپورٹ کےمطابق طلاق کی درخواست میں بیوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے کبھی نہیں جھڑکا، نہ کوئی بات ٹالی ہے، اکثر کھانا بھی خود تیار کرتا ہے، صفائی سمیت دیگر کام بھی کر دیتا ہے، شوہر کی بے پناہ محبت سے وہ تنگ آگئی ہے، وہ چاہتی ہے کہ کسی دن اس کا شوہر اس کیساتھ جھگڑا کرے، مگر ناراضگی دکھانے پر جھگڑنے کے بجائے شوہر اس کیلئے تحفے لانا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح کی زندگی نہیں چاہتی ، اس لئے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے۔اپنے بیان میں شوہر نے عدالت کو بتایا کہ وہ خود کو ایک مہربان شوہر دیکھنا چاہتا ہے۔ اس نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بیوی کو درخواست واپس لینے کی ہدایت کرے، اخبار کے مطابق عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے جوڑے کو مصالحت کی ہدایت کی ہے۔