اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فواد چوہدری کو وزیراعظم کا ترجمان مقررکیے جانے کا امکان

وزیراعظم عمران خان نے اپنا ترجمان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقررکیا جائے گا، فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں جب کہ فواد چوہدری کو ترجمان وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں جاری کیا جائے گا۔