اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مودی سرکار کی بھوکھلاہٹ برقرار، راہول گاندھی کو سری نگر ائرپورٹ سے واپس بھیج دیا

مودی سرکار کی بھوکھلاہٹ اوترہٹ دھرمی برقرار، راہول گاندھی کو سری نگر ائرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا، کانگریس رہنما کے ساتھ اپوزیشن کا 20 رکنی وفد سری نگر پہنچا تھا۔ حکومت نے اپوزیشن کے وفد کو طیارے سے ہی نہیں نکلنے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کانگریس رہنما راہول گاندھی، غلام نبی آزاد سمیت 12 رکنی وفد سری نگر گیا تھا، جہاں انہوں نے زیر حراست کشمیری رہنماؤں سے ملاقات اور عوام سے اظہار یکجہتی کرنا تھی۔

کانگریس کےرہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد سمیت 11 اپوزیشن رہنما مقبوضہ کشمیر چلے گئے، زیر حراست کشمیری رہنماؤں سے ملاقات اور عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کانگریس رہنماؤں کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، راہول گاندھی، غلام نبی آزاد سمیت 11 رہنماؤں کا وفد سری نگر پہنچا ہے، جہاں وہ زیر حراست کشمیری رہنماؤں سے ملاقات اور عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

بھارتی انتطامیہ نے کانگریس رہنماؤں کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا۔