اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیب کا تحقیقات کیلیےشہباز شریف کے گھرٹیم بھیجنے کا فیصلہ

لاہور : قومی احتسابب بیورو( نیب ) نے ویسٹ مینجمنٹ کرپشن اسکینڈل کیس میں تحقیقات کےلیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھرٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ویسٹ مینجمنٹ کرپشن اسکینڈل کیس میں نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تحقیقات کےلیے ٹیم کو ان کے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، 29 اگست کونیب ٹیم شہباز شریف کے گھرجا کر بیان ریکارڈکرے گی۔ یاد رہے ویسٹ مینجمنٹ کرپشن اسکینڈل میں نیب نے شہباز شریف کو 23 اگست کو طلب بھی کیا تھا، تاہم شہبازشریف نےطبیعت کی خرابی کےباعث پیش ہونےسے معذرت کی تھی۔  شہباز شریف کی جانب سے نیب کے جاری کردہ سوالنامے کا تفصیلی جواب جمع کرا دیا تھا۔ خیال رہے نیب ویسٹ شہباز شریف کیخلاف مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، منی لانڈرنگ کیس ، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس اور چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کر رہا ہے۔ یاد رہے نیب نے کروڑوں روپے کنسلٹنٹس کوادا کرنے پر شہباز شریف سے تفتیش کا فیصلہ کرتے ہوئے 10سال میں منصوبوں کے کنسلٹنٹس کوادا اربوں کی تحقیقات شروع کردیں تھیں۔ نیب زرائع کے مطابق سرکاری محکموں میں اہل افرادی قوت کےباوجودالیکشن مہم کرنےوالوں کوکنسلٹنسی سےنوازاگیا، شہبازشریف نےاپنے دورحکومت میں20ارب سے زائد رقم کنسلٹنٹس کو ادا کی