اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں "امید کی نئی داستان” کے نام سے فن اور ہنر سکھانے کے لئے اقدام کا آغاز

اسلام آباد (محمد جابر) یوتھ ود مشن اور کنیکٹ کلب کے اشتراک سے ماسٹر ایوب سکول میں امید کی نئی داستان کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اس تقریب میں ماسٹر ایوب سکول میں روزانہ کی بنیاد پر تعلیم حاصل کرنے والے مستحق بچوں کو تعلیم اور فن کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا رضاکار نوجوانوں نے آرٹ سکھانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا تاکہ بچوں کو دور حاضر میں فنون لطیفہ اور ہنرمندی سے واقف کیا جا سکے جو کہ اب تعلیم کا ایک اہم جزو ہے بچوں کی ذہنی تربیت کے سلسلے میں انہیں ایسی سرگرمیوں میں ملوث کیا جائے جس سے فن اور ہنر سے آگاہ ہوں بچوں کی دلچسپی کے لیے میجک شو اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا اور احساس ذمہ داری کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔