اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آئیسکو نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا

وزیراعظم سیکرٹریٹ بجلی کا 41 لاکھ 13 ہزار روپے کا نادہندہ نکلا، آئیسکو نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمے 41 لاکھ 13 ہزار 992 روپے واجب الادا ہیں، بل کی موجودہ رقم میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد کے بقایا جات بھی ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئیسکو کا کہنا ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کبھی بل جمع کرایا جاتا ہے، کسی مہینے ادا نہیں کرایا جاتا۔