اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سےمعطل کر دیا

 میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں سمجھا تھا مصطفیٰ کمال نیک نیتی سے آئے ہیں، کراچی کے وسیع تر مفاد کیلئے مصطفیٰ کمال کو ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا، پی ایس پی سربراہ کو بد تمیزی پر معطل کیا، کام کے بجائے سیاست چمکا رہے ہیں، کچرا اٹھانے کا کام کے ایم سی کا نہیں ہے، ہونا یہ چاہیے تھا کہ ہیڈ آفس آکر رپورٹ کرتے اور بتاتے کچرا اٹھانے کا فارمولا کیا ہے، آپ تو آکر بلدیہ کی چائنا کٹنگ کرنے لگ گئے، آپ کوئی نیب کے نمائندے نہیں جو تمام دستاویزات منگوا رہے ہیں۔

 وسیم اختر کا کہنا تھا کراچی میں کچرا، سیوریج اور صاف پانی کے مسائل ہیں، ہمارے پاس جو مشینری تھی اسے استعمال کر کے کام کیا، اب تو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بھی کام نہیں کر پا رہی، سندھ حکومت ہمیں وسائل نہیں دے رہی، کراچی کے مسائل کا نیک نیتی سے حل چاہتا ہوں۔