اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سابق صدرآصف علی زرادری سخت سیکیورٹی میں جیل سے ہسپتال منتقل

نیوز الرٹ اسلام آباد (شہزاد علی سے)آصف علی زرادری کو سخت سیکیورٹی حصار میں جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سابق صدر کو بکتر بند گاڑی میں پمز کے کارڈیک سنٹر میں لایا گیا۔سیکیورٹی کے پیش نظر سابق صدر آصف علی زرداری کو پمز ہسپتال کے بیک گیٹ سے لایا گیا، چار رکنی میڈیکل ٹیم پمز کے کارڈیک سنٹر میں موجود ہے۔ میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتہ آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو گزشتہ ہفتہ وزارت داخلہ کو بجھوایا گیا تھا۔