اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نیشنل لائبریری آف پاکستان اور کسب کمال تنظیم کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی مصوری کی نمائش کا انعقاد

اسلام آباد (محمد جابر ) سلور جوبلی کے موقع پر نیشنل لائبریری آف پاکستان اور کسب کمال تنظیم کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی مصوری کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس کا موضوع کتاب اور لائبریری تھا۔افتتاحی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن احمد جواد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس کاوش کو سراہا اور مصوروں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر نیشنل لائبریری آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سیّد غیور حسین شاہ اور کسب کمال تنظیم کے چیئرمین مظہر شہزاد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش لوگوں کو کتاب اور لائبریری کی طرف لانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔نمائش کی افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے شریک ہونے والے مصوروں میں ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔اس نمائش کے تصویری منتظم اسرار فاروقی تھے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی نمائش ایک ماہ تک جاری رہے گی۔