اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

طورخم بارڈر سے مبینہ افغان ایجنٹ گرفتار، پاکستانی اورافغانی پاسپورٹ برآمد

پشاور : طورخم بارڈر سے افغان ایجنٹ پکڑا گیا، ملزم کے قبضے سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں، پانچ مرتبہ بھارت جاچکا ہے، پشتون لبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران شاہد نے کہا ہے کہ پشاور کے طورخم بارڈر سے افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے، ایجنٹ عمر داوڑ سے پاکستان اور افغانستان کے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم افغان پاسپورٹ پر پانچ مرتبہ بھارت جا چکا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی ایف آئی کا کہنا تھا کہ عمر داوڑ پشتون نوجوانوں کو پاکستان اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف اکساتا تھا۔ پشتون لبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔ گرفتار ایجنٹ افغانی اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا اس سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف بھی پاکستان میں مقدمہ چل رہا ہے۔