اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جنت نظیروادی میں کرفیو، پابندیاں اوربھارتی دہشتگردی دوسرے ماہ میں داخل

جنت نظیروادی میں بھارتی فوج کے مظالم دوسرے ماہ میں داخل ہوگئے، کشمیری کرفیو اور سخت پابندیوں کے باوجود بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، پیلٹ گن سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جبری پابندیوں کے باعث انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے، کاروبار، دکانیں اور تعلیمی ادارے بھی نہ کھل سکے، کئی علاقوں میں ہُوکا عالم ہے، مسلسل لاک ڈاؤں کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔
بھارتی فوج کا کشمیریوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا جانے لگا، 5 اگست سے اب تک 11 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بھارتی فوج نے محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔