اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سید ناصر حسین شاہ کا دورہ لیاری، عوامی شکایات پر بلڈنگ کنٹرول افسر معطل

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر لیاری کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے غیر قانونی تعمیرات اور عوام کی شکایات پر لیاری کے متعلقہ بلڈنگ کنٹرول افسر کو فوری طور پر ٹرانسفر اور معطل کرنے کا حکم دیا۔

انھوں نے عوام کی شکایت پر کام نہ کرنے والے افسران کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے اور انکے کاموں میں مشکلات اور رکاوٹیں پیدا کرنے والے افسران اور ملازمین کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ لیاری میں مختلف تجاوزات کے خاتمے کے لیے رینجرز اور پولیس سے مدد لی جائے گی ، نالوں پر قائم تجاوزات پانی کی نکاسی میں رکاوٹ ہیں جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنہ ہے ۔ برساتی پانی اور سیوریج کے پانی کی مسلسل نکاسی سے لوگوں کی مشکلات اور تکالیف کو دور کیا جاسکتا ہے جبکہ برسات کے فوری بعد ٹریفک جام کی صورتحال پر ممکناً حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر انکے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی اور ممبران صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری اور شازیہ کریم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انھوں نے علاقے کے عہدیداداران، معززین اور عوام سے ملاقات کی۔ دورے اور ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹ کے عہدیداران، علاقے کے معززین اور عوام نے مختلف مسائل کے حوالے سے وزیر بلدیات کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی۔ ملاقات کے موقع پر لیاری میں صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، برسات کے پانی کی نکاسی، سیوریج کے پانی کی نکاسی، غیر قانونی عمارتوں ، نالوں پر قائم تجاوزات اور قبضہ مافیا کی جانب سے مختلف مقامت پر قبضے سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حوالے سے وزیر بلدیات کو تفیصلاً آگاہ کیا گیا۔

وزیر بلدیات نے تمام مسائل، مشکلات اور شکایات کو غور سے سنا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ دس محرم کے بعد لیاری میں بلدیاتی امور کے علاوہ دیگر مسائل کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ صفائی ستھرائی اور سیوریج کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی عمارتیں بڑا مسئلہ ہیں جن کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی جائے گی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نالوں پر قائم تجاوزارت کے باعث سیوریج کے مسائل پید اہو رہے ہیں ۔ نالوں کی جو اصل چوڑائی تھی وہ تجاوزات کے باعث کم ہوگئی ہے اس طرح پانی کے بہاؤ کی استعداد کم ہوگئی ہے اور پانی کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بارشوں کے باعث لیاری میں جاری سڑکوں کی تعمیرات تعطل کا شکار ہیں جوکہ جلد دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ لیاری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ لیاری کو نئی گاڑیاں اور مشینریز فراہم کی جائیں گی۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لیاری میں آر او پلانٹ جلد کام شروع کردے گا جس سے کافی حد تک مشکلات کم ہونگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈی ایم سی سے متعلق کچھ شکایات ہیں جنھیں دور کرکے ڈی ایم سی کو مضبوط بنایا جاے گا اور اسے عوام کے لیے فروٹ حل بنایا جائے گا۔ انھوں نے یقین دھانی کرائی کہ جلد تمام مسائل پر قابو پالیا جائے گا جسکے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔ ڈی ایم سی کے چیرمین کو کہا ہے کہ جو افسر یا ملازم لوگوں کے مسائل حل یا کام نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی عا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ لیاری خلیل حوت، چیئرمین ڈیم ایم سی ملک فیاض ، وائس چیئرمین اسلم سموں اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔