اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شہادت امام حسینؓ انسانیت کی فتح، اسلامی اصولوں کی سربلندی ہے، عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 10 محرم کی اسلامی تاریخ میں ایک ممتازحیثیت ہے، آج کے دن ہمیں اسوہ حسینی کو یاد رکھنا ہے۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ شہادت امام حسینؓ انسانیت کی فتح، اسلامی اصولوں کی سربلندی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 10 محرم کی اسلامی تاریخ میں ایک ممتازحیثیت ہے، نواسہ رسول نے شہادت پاکراس دن کو تا قیامت انمٹ کردیا۔ صدر مملکت نے کہ حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہد کریں ہم اسلامی روایات کی پاسداری، ملکی ترقی کے لیے کام کریں گے، انتہاپسندی، عدم برداشت کے سدباب کے لیے کسی بھی اقدام سے دریغ نہ کریں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی سے ہمکنارفرمائے، اللہ یوم عاشورکےاصل پیغام قربانی کے جذبے کو ہماری زندگیوں میں شامل فرمائے۔ واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل وعیال کی شہادت کی یاد منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مجالس وماتمی محافل برپا کی جارہی ہیں جن کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔