اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مودی ہٹلرکارویہ اپنا رہا ہے، جس کا بھارت کونقصان ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کشمیر کا سفیر بننے کی وجہ میں پاکستانی اور مسلمان ہوں ، چالیس دن سے مقبوضہ کشمیر کے بھائی ،بہنیں کرفیو میں ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خاص طورپر نریندرمودی کو یہاں سےپیغام دیناچاہتاہوں، نریندرمودی کو پیغام دیناچاہتاہوں بزدل انسان ہی کشمیریوں پر ظلم کرسکتا ہے ، نریندرمودی نے کشمیریوں کو 40دن سے گھروں میں بند کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی سے کہتاہوں جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی ایسا نہیں کرسکتا، دلیر انسان کبھی عورتوں اور بچوں پر تشدد نہیں کرسکتا ، جتنا ظلم کرنا ہے کرلیں نریندر مودی آپ کامیاب نہیں ہوں گے۔ان کاکہنا تھا کہ کشمیر کےعوام میں موت کا خوف ختم ہوچکا ہے ، مودی جو مرضی کرلے کشمیری عوام کو شکست نہیں دے سکتا۔
عمران خان نے کہا بھارت میں اقلیتوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا جاتا ہے، یہ صرف ہندوستان ہندوں کیلئے چاہتےہیں، ان کےدلوں میں صرف مسلمانوں کےلئے نفرت بھری ہوئی ہے۔انہوں کا کہنا تھا کہ آرایس ایس کا نظریہ ہے کہ ہندوستان صرف ہندو کیلئے ہے،نریندر مودی آرایس ایس کا بچپن سے ممبر ہے ، نریندرمودی کو کہنا چاہتا ہوں دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاؤں گا، دنیا کو بتاؤں گا کہ آرایس ایس کی اصلیت کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح ہٹلر اور نازی نے اقلیتوں پر ظلم کیا یہ بھی اسی راستے پر چل رہےہیں،آرایس ایس کے بانی ہٹلر اور نازی کو فالو کرتے تھے ، مودی ہٹلرکارویہ اپنا رہا ہے، جس کا بھارت کونقصان ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے روشن خیال لوگوں کیلئے وہ ہندوستان بن رہا ہے جو نہرو اورگاندھی نہیں چاہتےتھے، دنیا کو پتہ چلتا جارہا ہے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھ گیا ہے ، مسئلہ کشمیرعالمی سطح پراجاگرہوا،سلامتی کونسل میں بھی بات ہوئی ، یواین سیکیورٹی کونسل میں آج 50سال بعد کشمیر کے مسئلے پر بات ہوئی ہے۔انہوں نےبتایا کہ یورپین یونین نےبھی پہلی بار کہا کشمیر کا مسئلہ یواین قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے اور کشمیریوں کو ریفرنڈم سےمستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق ملے گا، 58 ممالک نےمشترکہ بیان میں کہا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم ہورہاہے،اوآئی سی نے بھی کہا کشمیر میں ظلم ہورہاہے کرفیو اٹھایا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کےجذبے سے واقف ہوں ان کی عزت کرتاہوں، مجھے پتہ ہے کہ آپ کئی دنوں سے لائن آف کنٹرول جانا چاہتے ہیں، کشمیر کے نوجوان جب تک میں نہ کہوں لائن آف کنٹرول نہ جانا، مجھے اقوام متحدہ جاکر دنیا کے لوگوں کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑنےدیں ، عالمی برادری نے کشمیر کا مسئلہ حل نہ کیا تو اس کا اثر دنیا پر پڑے گا۔