سینئر صحافی کاروباری شخصیت چودھری عارف پندھیر کی قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہی سے ملاقات اوورسیز پالستانیوں اوورسیز صحا فیوں کے پاکستان میں مسائل کے لیے بات چیت گورنر کی مسائل حل کرنے کرانے کی یقین دہانی۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں سب سے ذیادہ کام کروائے 1122 سروس ایک انقلابی کام تھا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اوورسیز صحا فیوں کے لیے رہائشی سکیم کے لیے کوشش کرونگا اور جو حل طلب پرانے مسائل ہیں انہیں تھوڑا وقت درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک خصوصاً برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی ملک کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں اور زر مبادلہ بھیج کر معیشت کی مضبوطی میں ایم کردار ادا کرتے ہیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر دوبارہ بات چیت کرنے کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر چودھری پرویز الہی کے ایڈوائزر چودھری اقبال طارق اور قانون دان مختار احمد رانجھا – نوید چودھری بھی موجود تھے
تازہ ترین