اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکا نے مزید فوجی دستے سعودی عرب اور یو اے ای بھیجنے کا اعلان کردیا

امریکا نے فوجی دستے سعودی عرب اور یو اے ای بھیجنے کا اعلان کردیا، ٹرمپ نے تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد فوج بھیجنے کی منظوری دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی اضافی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہے، سعودی تیل تنصیبات کی نگرانی کے لیے میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کررہے ہیں۔
امریکی وزیردفاع مارک تی اسپر کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت، اصولوں اور اقدار کو ایران سے خطرات لاحق ہیں، خطے میں ایران کی پرتشدد سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سعودی عرب نے اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کیلئے عالمی مدد کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ اضافی تعیناتی فضائی اور میزائل دفاعی نظام پر مرکوز ہوگی، سعودی عرب اور یواےای کی درخواست پر اضافی کمک کی منظوری دی گئی ہے، تعیناتی سے واضح پیغام دینا ہے کہ امریکا اتحادیوں کی حمایت کرتا ہے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عالمی معیشت کیلئے درکار وسائل کی آزادانہ ترسیل یقینی بنانا ہے، سعودی عرب کو عسکری آلات کی فراہمی میں تیزی لارہے ہیں، خطے میں اپنے شہریوں اور مفادات کا تحفظ امریکا کی ذمہ داری ہے، ایرانی قیادت اپنی تباہ کن، خطےکو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیاں روکے۔مارک ٹی اسپر نے خبردار کیا کہ ایران پُرامن سفارتی راستے کا انتخاب کرے، عالمی معیشت، اصولوں کے تحفظ کی ذمہ داری اقوام عالم پر ہے، ایران کو طویل عرصے سے عالمی قوانین کی پاسداری کا کہہ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ امریکا ایران سے تصادم نہیں چاہتا، ضرورت پڑی تو امریکا کے پاس دیگر عسکری آپشنز بھی موجود ہیں۔