اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آصف علی زرداری سےملاقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے وکیل کی ملاقات کی درخواست کی سماعت کی۔ چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ پیر کو آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں، اس لیے کسی دوسرے دن آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ اس دن آپ نے دیکھا وکیل صاحب میرے ساتھ کتنی بدتمیزی کررہے تھے، جتنی رعایت کرو سب اتنا سر پر چڑھتے ہیں۔ چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کس وکیل نے بدتمیزی کی تھی۔جج صاحب نے حکم دیا کہ جس دن ملاقات کاوقت مقررہے تب ہی ملاقات کریں، زیادہ مسئلہ ہے تو جائیں اوپر سے اجازت لے لیں۔
واضح رہے کہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔