اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وزیر اعظم عمران خان کی مہاتیر محمد سے اہم ملاقات

نیو یارک میں ملائیشیا کے ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے وزیر اعظم عمران خان نے اہم ملاقات کی، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھانے پر عمران خان نے مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔
قبل ازیں، پاکستان، ملائیشیا اور ترک سربراہان نے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی، تینوں ملکوں نے خطے کی تیزی سے بدلتی صورت حال اور عالمی تبدیلیوں پر بات چیت پر اتفاق کیا۔رہنماؤں نے باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔پاکستان، ملائیشیا اور ترکی نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ’نفرت انگیز تقاریر‘ کی روک تھام کے سلسلے میں کانفرنس کا بھی انعقاد کیا۔کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، مذہبی دہشت گردی کے پیچھے حقیقت کی بہ جائے سیاست ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔
انھوں نے نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ سے ملاقات میں کہا کہ وہ دنیا کو یہ باور کرانے آئے ہیں کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔