اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری عدالت گلوکارہ رابی پیرزادہ پر مگرمچھ ،اژدھا پالنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالتی حکم کے باوجود رابی پیرزادہ پیش نہ ہوئیں ، عدم حاضری پر عدالت نے رابی پیرزادہ کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
رابی پیرزادہ کے وکیل نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کرا دیا اور کہا وائلڈلائف کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی، جس پر وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے غیر قانونی طورپر اژدھے اورمگر مچھ پال رکھے ہیں۔
یاد رہے 13 ستمبر کو غیرقانونی طور پر اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنے پر گلوکارہ کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کا آغاز کیا تھا اور رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا تھا۔