اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حکومت اور کاروباری برادری میں بات چیت ایک اچھا شگون ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی کے موضوع پر آرمی آڈیٹوریم میں سیمینار منعقد ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کی میزبانی کی، حکومتی اقتصادی ٹیم، معروف تاجر رہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا حکومت کی معاشی ٹیم اور کاروباری برادری میں بات چیت ایک اچھا شگون ہے، سرکاری اور نجی اداروں میں تعاون سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ خوشحالی قومی سلامتی کی ضروریات پوری کرنے اور معاشی ترقی سے ہی آسکتی ہے، سیمینار کرانے کا مقصد مستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام فریقین کو ایک پیج پر لانا ہے، حکومتی ٹیم نے کاروباری برادری کو دی گئی سہولیات کے بارے میں بتایا، حکومتی ٹیم نے قومی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کاروباری برداری نے کاروبار میں آسانی کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں، کاروباری برداری نے حکومتی اصلاحات پر عملدرآمد میں تعاون کا یقین دلایا، کاروباری برادری نے ملکی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا بھی یقین دلایا۔