اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ہوم گراونڈ پر کامیابی،سیریز پاکستان کے نام، آخری میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دئیے جانے والا 298 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے تھے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 298 رنز کا ہدف دیا تھا، اوپنر گناتھلاکا شاندار 133 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب اویشکا فرنینڈو 4 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے، کپتان لہیرو تھریمانے نے 36 رنز بنائے انہیں محمد نواز نے آؤٹ کیا، اوپنر گناتھلاکا نے 133 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، گناتھلاکا کو محمد عامر نے آؤٹ کیا۔پریرا 13 رنز بنا کر عثمان شنواری کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے، بھنوکا 36 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، شیہان جے سوریا کو 3 رنز پر شاداب خان نے پویلین روانہ کیا۔ڈی سلوا 10 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، سنداکان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شناکا 43 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، عثمان شنواری، شاداب خان، وہاب ریاض اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے 123 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، عابد علی 74 رنز بنا کر ڈی سلوا کا شکار بنے، بابر اعظم 31 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔اوپنر فخر زمان نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں پردیپ نے شناکا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، کپتان سرفراز احمد 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔حارث سہیل 56 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شیہان جے سوریا کا شکار بنے، افتخار احمد 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکن فاسٹ بولر پردیپ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کمارا، جے سوریا اور ڈی سلوا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔فخر زمان، عابد علی اور حارث سہیل نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔پاکستان نے سری لنکا 5 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، اوپنر عابد علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجبکہ بابر اعظم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔